"اور تیار کرو انکی لڑائی کے واسطے جو کچھ جمع کر سکو
":القرآن "اپ گریٹڈ حماس"
بسم اللہ الرحمن الرحیم○
وَ اَعِدُّوۡا لَہُمۡ مَّا اسۡتَطَعۡتُمۡ مِّنۡ قُوَّۃٍ وَّ مِنۡ رِّبَاطِ الۡخَیۡلِ تُرۡہِبُوۡنَ بِہٖ عَدُوَّ اللّٰہِ وَ عَدُوَّکُمۡ وَ
اٰخَرِیۡنَ مِنۡ دُوۡنِہِمۡ ۚ لَا تَعۡلَمُوۡنَہُمۡ ۚ اَللّٰہُ یَعۡلَمُہُمۡ ؕ وَ مَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ شَیۡءٍ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ یُوَفَّ
اِلَیۡکُمۡ وَ اَنۡتُمۡ لَا تُظۡلَمُوۡنَ
(آية 60 - سورة الْأَنْفَال - Al-Anfal - 8)
Al QASSEM |
And prepare against them whatever you are able of power and of steeds of war by which you may terrify the enemy of Allah and your enemy and others besides them whom you do not know [but] whom Allah knows. And whatever you spend in the cause of Allah will be fully repaid to you, and you will not be wronged.
(اور تیار کرو انکی لڑائی کے واسطے جو کچھ جمع کر سکو قوت سے اور پلے
ہوئے گھوڑوں سے کہ اس سے دھاک پڑے اللہ کے دشمنوں پر اور تمہارے
دشمنوں پر اور دوسروں پر ان کےسوا جن کو تم نہیں جانتے اللہ ان کو جانتا ہے
اور جو کچھ تم خرچ کرو گے اللہ کی راہ میں وہ پورا ملے گا تم کو اور تمہار حق نہ
رہ جائے گا )
حالیہ طوفان الاقصی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس, قابض صہیونی فورسز کا
مقابلہ جس دلیری اور بہادری سے کر رہی ہے وہ قابل ستائش اور دشمن کے لیے
حیران کن بھی ہے حماس نے دہائی قبل گھریلو سطح پر اسلحہ سازی پر مہارت
حاصل کرلی تھی اور اسکا مظاہرہ دوسرے انتفاضہ میں کیا جب حماس نے خود
ساختہ میزائلز سے اسرائیلی شہروں پر حملے کیےتھے۔
اسرائیل جسکی فوجی قوت کا شمار 10 بہترین فوجوں میں ہوتا ہے جسکے ملکی
بجٹ کا ایک بڑا حصہ عسکری طاقت بڑھانے پر خرچ ہوتا ہے اسکے علاوہ
اسرائیل کا حمایتی امریکا بھی اسے فوجی قوت بڑھانے کےلیے امداد کی مد میں
سالانہ 3•3 بلین امریکی ڈالر اور 500 ملین امریکی ڈالر میزائل ڈیفنس ٹیکنالوجی
کےلیے دیتا ہے اسکی فضائیہ جسکے پاس ایف۔35 ،پیٹریاٹ جسے جدید امریکی
جنگی طیارے اور میزائل کو حدود میں داخل ہوتے ہی مار گرانے والا میزائل شکن
نظام آئرن ڈوم بھی موجود ہے تو سوال یہ ہے کہ کیا حماس ایسے دشمن کا مقابلہ
کرسکتا ہے؟ تو اسکا جواب حالیہ طوفان الاقصی سے مل گیا ہے جس میں اسرائیل
نے کہا ہے کہ
اسرائیل کی پچھلی دفعہ غزہ پر چڑھائی کی بنسبت اس بار حماس زیادہ حطرناک
ہتھیار رکھتا ہے
ہم دو سال سے اسکی تیاری کررہے ہیں۔ہمارے پاس ہر چیزکے لیے مقامی
10کلومیٹررینج والے راکٹ ہیں
یہ جان لینا اہم ہے کہ فلسطینیوں کی امیدوں کا سمندر حماس کیسی عسکری قوت کا
حامل ہے اور وہ کونسے ہتھیار رکھتا ہے ؟
اپ گریٹڈ حماس اور اسکا سلاح خانہ
حماس جو کہ عربی زبان کا لفظ ہے جسکے معنی جوش جزبہ اور آگ کے ہیں اپنے
نام کی طرح متحرک ہے (حرکہ المقاومہ الاسلامیہ) حماس مسلسل اپنی قوت کے
فروغ کے لیے کوشاں ہے جیسے کہ قرآن میں اسکے متعلق واضح حکم ہے
اور تیار کرو انکی لڑائی کے واسطے جو کچھ جمع کر سکو قوت سے اور پلے
ہوئے گھوڑوں سے
دیگر گروپوں کی طرح پہلے حماس بھی دوسرے ممالک سے حاصل کردہ اسلحہ
استعمال کرتا تھا لیکن اب یہ اسلحہ گھریلو سطح پر بنایا جاتا ہے حماس جو ماضی
میں خود کش حملوں پر انحصار کرتے تھے اب قابض صہیونیوں کے خلاف مارٹر
گولے، میزائل ،سب مشن گن، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اور خودکش ڈرون استعمال
کرتے ہیں اسلحہ بنانے کے اس مرحلے میں جہاں مسلم برادر ممالک نے مدد فراہم
کی وہی فلسطینی سائنسدان نے بے مثال خدمات پیش کیں
حماس کے خودساختہ میزائل
القسام راکٹ ٹائپ 1،2،3اور4
قسام راکٹ کو 2001 میں غزہ میں تیار کیاگیا اسکانام الشیخ شہید عزا لدین القسام
کے نام پر رکھاگیا ہےیہ راکٹ 2001 میں ٹیٹو مسعود اور ندال فرحت نے تیار کیا
تھا قسام راکٹ کی اور اقسام بھی تیار کی گئ ہیں جو سائز ،وزن اور رینج میں
مختلف ہیں ٹیٹو مسعود اورندال فرحت نے 2500میٹر رینج والا پہلا قسام راکٹ تیار
کیاتھا
قسام -1 جو تقریبا 5•4کلومیٹرکی رینج کی صلاحیت رکھتا ہے
قسام-2 جسکی لمبائی 2•2میٹرہے 5•9کلومیٹر ہے یہ 5-9کلو گرام دھماکہ خیز مواد لے جاسکتا ہے
قسام- 3 یہ تقریبا 10-12کلومیٹر رینج رکھتا ہے اور یہ 10 سے 20 کلو دھماکہ خیز مواد لے جاسکتا ہے
قسام- 4 جو تقریبا 17 کلومیٹررینج رکھتا ہے
2-سجیلS-55
سجیل راکٹ کی رینج تقریبا 55 کلو میٹرہےیہ تقریبا 50 کلو دھماکہ خیز مواد لے
جاسکتا ہےالسجیل کی بھی مزید اقسام ہیں
۔ایس55
۔ایس50
۔ایس40
۔ایس30
۔ایس16
3-میزائلM90
اس راکٹ کانام حماس کے راہنما شہید ابراہیم المقادمہ کی نسبت سے رکھا گیا ہے
یہ تقریبا 90 کلومیٹر تک کے علاقے کو ہدف بناسکتا ہے اور تقریبا 50 کلو دھماکہ
خیز مواد لے جاسکتا ہےیہ دو قسم کا ہے M-90اور M-75 ہے
4-جعبری راکٹJ90
اس راکٹ کانام حماس کے لیڈر احمد الجعبری کے نام پر رکھا گیا ہے اسکی رینج 90
کلو میٹر ہے اور یہ 40 کلو وزن لے جاسکتا ہےاسکی دو قسمیں ہیں
J90;J80راکٹ ہیں
5-عطار راکٹA120
حماس کے رہنما رائد العطار کے نام سے منسوب ہےیہ 120کلومیٹر کی رینج کور
کرتا ہےاور80 کلو دھماکہ خیز مواد لے جاسکتا ہےA120اورA80اسکی قسمیں ہیں
6-ابو شمالہSH
یہ حماس کے رہنما شہید ابو شمالہ کے نام سے منسوب ہے یہ 80کلو میٹر کی رینج کور کرتا ہے اور 120 کلو دھماکہ خیز مواد لے جاسکتا ہے
7-رنتیسی راکٹ R170
اس راکٹ کا نام حماس کے رہنماشہید عبد العزیزالرنتیسی کے نام پر رکھا گیا ہےانکا
شمار حماس کے بانیوں میں ہوتا ہےیہ راکٹ 170 کلو میٹر کی رینج کور کر سکتا
ہے اور 100 کلو دھماکہ خیز مواد لے جا سکتا ہےاسکی دو قسمیں ہیں
R170اورR160راکٹ ہیں
8-عیاشAYYASH
اسکانام حماس کے رہنما شہید انجینئر یحیی عیاش کےنام پر ہے یہ 250کلو میٹر کی
رینج رکھتا ہے اور 250کلو وزنی دھماکہ خیز مواد لے جاسکتا ہے7اکتوبرکوشروع
ہونےوالے طوفان الاقصی میں عیاش250کو استعمال کیاگیا صہیونی میڈیاکے مطابق
یہ راکٹ اب تک سب سے زیادہ فاصلے پر سے لانچ کیا گیاہے
الیاسین اینٹی ٹینک راکٹ پروپیلڈ گرنیڈ
الیاسین ایک اینٹی ٹینک راکٹ ہے جسکا نام حماس کے بانی شہید شیخ احمد یاسین
کے نام پر رکھا گیاہےاس ہتھیار کو بھی حماس نے بنایا تھا اور30اگست 2004 میں
پہلی دفعہ استعمال کیا تھا اس راکٹ کو حماس کے انجینئر عدنان الغول نے تیار کیا
تھا جن کو صہیونی ایجنسی نے 22 اکتوبر2004کو غزہ میں شہید کردیاتھاالیاسین کا
RPG-7اورRPG-2 ڈیزائن
سے متاثر ہو کر بنایا گیاہےیہ اینٹوں کی دیوار کو
توڑنے اور150 میٹر سے 21سینٹی میٹر سٹیل کی پلیٹ میں گھسنے کی صلاحیت
RPG رکھتا ہے اسکو زیر زمین ورکشاپس میں بنایا جاتا ہے ایک
TNT دھماکہ خیزموادپگھلے ہوئے
اور امونیم نائیٹریٹ پاءوڈر سے بنایا جاتا ہےحالیہ طوفان
الاقصی میں اسرائیلی مارکاوا ٹینک کے خلاف الیاسین راکٹ کی کارکردگی دیکھی
جاسکتی ہےحماس کے تیار کردہ آرپی جی میں اپگریشن 'ٹینڈم 85' کی صورت میں
سامنے آئی ہے یہ بات قابل زکر ہے کہ غزہ کو اسرائیلی مارکاوا ٹینک کے قبرستان
میں تبدیل کرنے میں یہ اینٹی ٹینک راکٹ صف اول رہے ہیں
اسکے علاوہ النبا اور بطار بھی اینٹی ٹینک راکٹ ہیں جو 2003 میں استعمال کیے
گئے تھے الیاسین انکی اپ گریٹڈ صورت ہے
ابابیل-1A-1
یہ پہلا فلسطینی بغیر پائلٹ کے چلنے والا ڈرون ہے جسے حماس کے عسکری ونگ
القسام برگیڈ نے تیار کیا ہےقسام برگیڈ کے ندال فرحت اورتیونسی سائنسدان محمد
زواری جو ایرواسپیس انجینئر تھے،نے بنایا تھا محمد زواری ایروناٹکس اور ڈرون
کے علم کے ماہر تھےانہوں نے بغیر پائلٹ کے ڈرون کی تیاری کی نگرانی کی جو
بلآخر ابابیل-1کی صورت میں پوری ہوئی ابابیل -1کا پہلااستعمال میدان جنگ
میں2014 میں تھا
ابابیل کی تین اقسام ہیں
ابابیلA1Aجاسوس طیارہ۔
ابابیلB1Aحملہ کرنے کے کاموں کے ساتھ۔
ابابیلC1Aحملہ آوراور خودکش حملہ کرنے والا۔
حماس کے خود کش ڈرن کا نام شہاب ہے
گنز اور لانگ رینج سنائپر رائفلز
الغول سنائپرGhoul
غول سنائپر کوقسام برگیڈ نے تیار کیا ہے یہ زیر زمین تنصیبات میں میں تیار کی
جاتی ہیں
کا وژن ہے AM50 غول ایرانی سنائپرصیاد یہ ایک بولٹ ایکشن اینٹی
یہ ایک بولٹ ایکشن اینٹی
میٹیریل رائفل ہے جسے بغیر میگزین کے دستی طور پر لوڈ کیا جاتا ہےاسے
12.7*99
ملی میٹرایمیونیشن کے لیے تیار کیاگیا ہے غول کا وزن 12 کلو گرام ہے
جب کہ اسکی لمبائی 5•1میٹر ہے یہ زیادہ سے زیادہ 1500میٹر تک ہدف کو نشانہ
بنا سکتی ہے یہ فی منٹ3 سے 5 شاٹس فائر کرتی ہے اسکے اپڈیٹ ورژن میں
نائیٹ وژن اور تھرمل کیمرے شامل ہیں حالیہ طوفان الاقصی میں 7 اکتوبر کی
کاروائی میں الغول کا استعمال دیکھا جاسکتا ہے برگیڈنے اپنے ٹیلگرام پر آفیشیل
چینل پر کئی ایسی وڈیوز جاری کی ہیں جن میں صہیونی فوجیوں کو غول سےنشانہ
بنایا گیا ہے قسام برگیڈ نے الغول کی تیاری کی وڈیو بھی جاری کی ہے
الغول کا نام حماس کے انجینئر شہیدعدنان الغول کے نام پر رکھاگیا ہے جنکوحملہ
آور ہیلی کاپٹر نے شہید کر دیا تھا
کارل گستاءو یا کارلو
چونکہ AK47جیسے ہتھیار خاصے مہنگے ہیں اسلیے فلسطین میں خاص طور پر
مغربی کنارے میں دیسی اسلحہ بنایا اور فروخت کیا جاتا ہے ان میں کارلو ایک
مشہور گن ہے جو موخرالزکر سے کافی سستی مل جاتی ہے اور یہ آسانی سے
بنائی جاسکتی ہے یہ ہتھیار اسرائیلی حملوں کے خلاف استعمال ہوتے ہیں
نخبہ فورس یا النخبہ البحر
نجبہ قسام برگیڈ کا بحری ونگ ہے جو 2010 سے متحرک ہے اسکا ہیڈ کواٹر غزہ
کی پٹی میں ہے نخبہ فورس کے ارکان تربیت یافتہ ہیں اب تک نخبہ فورس
صہیونیوں کے خلاف کئی آپریشنز کرچکی ہے اسرائیل کا دعوی ہے کہ 2023
اسرائیل ۔حماس جنگ 7 اکتوبر کو حملے میں اس فورس نے قیادت کی تھی۔
اس فورس کا مقصد سمندری حدود میں اسرائیلی درندازی اور حملوں کو ناکام کرنا
ہے اور سمندر میں اسرائیلی فوج کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا ہے
سائبر فورس
حماس کا سائبر ونگ کافی متحرک ہے یہ سچ ہے مخالف کے پاس جدید ترین
ٹیکنالوجی اور بہترین وسائل ہیں اور سب سے بڑھ کر پوری دنیا میں استعمال کی
جانے والی سماجی رابطے کی اپلیکیشنز پر مضبوط گرفت رکھتا ہے اسکے باوجود
اسرائیلی سائبرنیٹ ورک پر حماس کی جانب سے سائبر اٹیک ہوتے رہتے ہیں
آئی ڈی ایف کے سائبر ڈاریکٹوریٹ لیفٹینٹ کرنل نے حماس کے سائبر ونگ کے
متعلق کہا کہ
(میں یہ نہیں کہوں گا کہ وہ طاقتور یا کمزور ہیں وہ دلچسپ ہیں)
حماس کے سائبر حملوں میں ڈیٹا ہیک اور لیک کرنا شامل ہیں حماس نے اسرائیلی
نیٹ ورک پر کئی بڑے حملے کیے جن میں اسرائیلی حساس تنصیبات کی
فوٹیجز،وڈیوزاور بہت اہم نوعیت کی معلومات حاصل کیں۔اسرائیل نے سائبرفورس
کو "شیڈو سولجر"کہا ہے کیونکہ یہ نظر تو آنہیں رہے جبکہ انہوں نے انٹرنیٹ کو
ہی اپنا میدان جنگ بنارکھا ہے کلائوڈ فیئیر،دی گلوبل کے مطابق حماس کی طرف
GMT3•30 سے سائبر حملے 7 اکتوبرکو کیے گئے
جن کا مقصد اسرائیلی ویب
سائٹس کوبلاک کرنا تھاپہلے حملےکی شدت میں 1،00،00درخواستیں بھیجیں
گئیں یہ حملہ دس منٹ تک جاری رہا دوسرا حملہ جسکی شدت میں 1ملین
درخواستیں بھیجیں گئیں یہ حملہ بڑاتھا اور اسکا دورانیہ تقریبا چھ منٹ تھا حماس
نے اسرائیل کی حساس معلومات اور اہم الرٹ دینے والی اپلیکیشنز کو ٹارگٹ کیا تھا
قسام کے سائبر ونگ کے بانی انجینئر جوما طہلہ تھے جنہیں مئی 2021میں
اسرائیلی فضائی حملے میں شہید کردیا گیاحماس نے انہیں ایک شہید قرار دیا اور
کہا کہ
2014 میں طہلہ نے سائبر ونگ تشکیل دیا یہ کہتے ہوئے کہ یہ وہی تھا جسے
الیکٹرانک قدس آرمی کا خیال آیا
سائبر ونگ نےمندرجہ زیل اہداف حاصل کیے
فوجی اڈوں، سائٹس،فوجی تنصیبات اور حساس مقامات پر حملے کیے۔
اسرائیلی سائرن سسٹم کو ہیک کرکے ایکٹیویٹ کردیا۔
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجوں کی ریڈیو فریکوئنسیوں کو کئی مرتبہ ہیک اور
ٹیب کیا۔
انیس گیگابائٹس جتنے بڑے سائز میں سیکورٹی اورملٹری ڈیٹا اور انفارمیشن کی
پائیریٹنگ کی۔
اسرائیلی ایرو اسپیس انڈسٹریز کے سائبر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کی ڈیوائس میں
ہیکنگ کی گئی۔
حالیہ طوفان الاقصی آپریشن میں جہاں مجاہدین صہیونیوں کو غزہ کے میدان جنگ
میں دھول چٹا رہے ہیں وہی سائبر ونگ نے سائبر وار کا میدان گرم کر رکھا ہے
جہاں صہیونیوں کی واضح پسپائی دیکھی جاسکتی ہے
الغرض حماس نے تمام محازوں پر دشمن کو چاروں شانے چت کرنے کی تیاری اپنی
استطاعت کے مطابق کررکھی ہے جسے کہ قرآن مجید میں اللہ نے مومنوں کو
تیاری کا حکم دیا ہے لیکن سب سے بڑھ کر ایک مومن اپنے رب پر ہی توکل
کرتاہے
Tags
- Hamas,
- al qassam brigades,
- al qassam,
- al jazeera,
- hamas attack,
- hamas member,
- israel hamas war,
- al jazeera english,
- hamas rockets,
- hamas militants,
- Qassem Soleimani,
- HamasHamas terrorists,
- Al Qassam Brigade,
- Hamas weapons,
- hamas air defence system,
- Defense attacks on Israel,
- al qassem brigade,
- Qassem Suleiman,
- Al Qassam Sniper,
- Al qassem brigade attack,
- Al Jazeera Live Qassam,
- brigade al Qassam,
- pasukan khusus al qassam,
- hamas news,
- Qassamal Qassem brigade attack on IDF