بادشاہ اورغریب آدمی کی کہانی

بادشاہ اورغریب آدمی 


میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ میں شہر کے کرائے برداشت کر سکوں،اس

 وجہ سے ادھر رہنے پر مجبور ہوں.

ایک چھوٹی سی ریاست پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔اسے شکار کھیلنے کا بہت

 شوق تھا۔ایک روز بادشاہ اپنے سپاہیوں کے ساتھ شکار کھیلنے نکلا۔راستے میں

 اسے ایک آدمی نظر آیا جو لکڑیاں کاٹ رہا تھا۔قریب ہی ایک گدھا بندھا ہوا تھا اور

 ایک جھونپڑی بھی نظر آ رہی تھی۔بادشاہ یہ دیکھ کر بہت حیران ہوا کہ اس غریب

 کی جھونپڑی بہت چھوٹی تھی اور اس میں صرف ایک آدمی ہی لیٹ سکتا تھا۔

بادشاہ کچھ دور تک گیا تو اچانک تیز آندھی اور طوفان شروع ہو گیا۔بادشاہ کے

 سپاہیوں نے فوراً اسے واپس جانے کا مشورہ دیا،لیکن بادشاہ نے کہا کہ تم سب

 واپس چلے جاؤ،میں تو اس آدمی کی جھونپڑی میں رات گزاروں گا۔

یہ سن کر تمام سپاہی حیرت زدہ رہ گئے۔



ایک نے کہا کہ بادشاہ سلامت اس جھونپڑی میں مشکل سے ایک آدمی رہ سکتا

 ہے۔آپ ہمارے ساتھ واپس اپنے محل میں چلیں،مگر بادشاہ اپنی بات پر قائم تھا۔


اس نے کہا کہ تم سب کل صبح سویرے یہاں آ جانا۔میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ

 غریب آدمی اپنی زندگی کیسے گزارتا ہے؟چنانچہ جب اس کے تمام سپاہی واپس

 چلے گئے تو بادشاہ اس آدمی کی جھونپڑی میں پہنچ گیا۔وہ آدمی بہت خوش مزاج

 اور مہمان نواز تھا،اس نے بادشاہ کا بھرپور استقبال کیا۔اسے گرم دودھ پیش کیا

 جو اس کی پالتو بکری کا تھا۔پھر اس نے بادشاہ کو کچھ پیاز کے ساتھ ایک

 سوکھی روٹی دی،جو بادشاہ نے کسی نہ کسی طرح کھا لی۔

پھر اس نے بادشاہ کے سونے کا انتظام کیا،چونکہ جھونپڑی میں صرف ایک بستر

 تھا،اس لئے وہ خود باہر گھاس پر اپنے گدھے کے قریب سویا اور بادشاہ کو بستر

 پر لٹا دیا۔

پوری رات بادشاہ کو نیند نہیں آئی،کیونکہ اسے اپنے محل کے نرم بستروں پر

 سونے کی عادت تھی۔صبح اس نے اس آدمی سے پوچھا:آخر تم شہر میں کیوں

 نہیں رہتے؟


اس آدمی نے کہا:بادشاہ سلامت!میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ میں شہر

 کے کرائے برداشت کر سکوں،اس وجہ سے ادھر رہنے پر مجبور ہوں۔


بادشاہ کو یہ سن کر بہت دکھ ہوا،اس نے فوراً اپنے محل کا ایک کمرا اسے مفت

 میں دینے کا حکم دیا اور شاہی خزانے سے اس کے لئے ماہانہ وظیفہ بھی جاری

 کروا دیا۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.