پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل
Say Not to Kite Flying |
دھاتی ڈور تھی۔
گردن کاٹ گئی۔
ایک لمحے کیلئے کھڑا ہوا۔
جاننے کی کوشش کی کہ آخر ہوا کیا ہے۔ موٹر سائیکل سڑک پر تھا۔ سفید کپڑے سرخ ہو رہے تھے۔ خوبرو خون میں نہا چکا تھا۔ شریانیں کسی بڑے بور والے پائیپ کی مانند سینکٹروں ملی لیٹر خون منٹوں میں جسم سے نکال رہی تھیں ۔
ایک گاڑی قریب سے گزری ۔ شاید کسی نے رکنے کا کہا۔ کون رکتا ہے؟ خون بہنا تھا سو بہہ گیا۔ جانے والا چلا گیا۔ سفید چادر سے چہرہ ڈھانپا ۔ وہ چادر بھی رنگین ہو گئی۔ رنگ تو زندگی ہوا کرتے ہیں۔ کبھی کبھی رنگ موت بھی بن جاتے ہیں
آسان کام ہے؟؟؟ اولاد کو جنم دینے سے لے کر جوان ہوتے دیکھنا۔ اُمیدیں باندھنا ان کی آواز سن کر جی اُٹھنا ۔ اور پھر ایک دن ان کا جنازہ بوڑھے کندھوں پر رکھ کر دور چھوڑ آنا ۔ یہ دکھ گھن کی مانند اندر سے خالی کرتا ہے۔ دن تو کٹ ہی جاتا ہے۔ رات ہوتی ہے اور اولاد کا خالی بستر نظر آتا ہے تو سسکیوں سے روتے ہیں ماپے۔۔۔لیکن خیر جاؤ بسنت مناؤ ۔ کون سا تمہارا کچھ لگتا تھا؟ تم نے تو نہیں مرنا ۔ تمہارے پاس تو کار ہے۔
اس میں دھاتی ڈور داخل نہیں ہوتی۔ جو یہ آلۂ قتل تُم بنا رہے ہو بناتے رہو۔ پیٹ بھرنے کیلئے کر رہے ہو نا؟ اس کی آگ پھر بھی نہیں بجھنی اور جنہیں یہ سب روکنا تھا، اوہو۔۔۔۔ کیسے حساب دو گے يار؟؟؟ کوئی گٹر میں گر کر مر گیا۔ کوئی ڈور پھرنے قتل ہواسے کسی کو ڈاکو اڑا گئے۔ کسی کو گندا پانی مار گیا۔
یہ سب انسانی غلطیاں کی وجہ سے ہوا جو بالکل درست کی جا سکتی تھیں ۔ لیکن آج 75 سال بعد بھی اخبار کی وہی سرخیاں ہیں۔ نوٹس لے لیا۔ تھانیدار معطل - کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ آپریشن شروع۔ ہیلی کاپٹر سے نگرانی
وغیره وغیره
Copyright Disclaimer: - Under section 107 of the Copyright Act 1976, allowance is made for FAIR USE for purpose such as criticism, comment, news reporting, teaching, scholarship, and research. Fair use is a use permitted by copyright statutes that might otherwise be infringing. Non-profit, educational, or personal use tips the balance in favor of FAIR USE.