ٹین ایج میں جلد کی حفاظت
نوعمر بچیوں کی جلد قدرتی طور پر تر و تازہ اور شاداب ہوتی ہے لہٰذا انہیں چاہیے کہ وہ اپنی جلد کی اس فطری شادابی کو میک اپ کے نت نئے تجربات کی نذر نہ ہونے دیں اور اسے میک اپ اور فاؤنڈیشن کی بھاری تہوں سے آلودہ نہ کریں تو بہتر ہے کیونکہ یہ چہرے کے مسامات کو بند کر کے ایکنی کا سبب بن جاتے ہیں جس سے جلد عمر رسیدہ اور بے رونق دکھائی دیتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی جلد کی فطری چمک و تر و تازگی کو قائم رکھنے کے لئے کسی بیوٹی روٹین پر عمل کرنا بھی بے حد ضروری ہے ذیل میں چند سادہ اور آسان ٹپس پیش خدمت ہیں۔
چہرے کو ہمیشہ کسی مائلڈ سوپ یا فیس واش سے دھوئیں اور اس کے بعد موئسچرائزر کا استعمال کریں۔گھر سے باہر جانے سے قبل سن اسکرین لوشن کا ستعمال کبھی مت بھولیں۔
رات کو سونے سے پہلے نرم و ملیح اساس کی حامل نائٹ کریم چہرے پر لگائیں جو چہرے کو چکناہٹ عطا کرے اور جلد پر جمے گرد و غبار کو صاف کر دے۔پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل صحتمند اور متوازن خوراک کو اپنے غذائی روٹین کا حصہ بنائیں۔یاد رہے کہ ساٹھ سال کی عمر میں خوبصورت دکھائی دینے کے لئے آپ کو اپنی جلد کی حفاظت و دیکھ بھال سولہ سال کی عمر سے ہی شروع کر دینی چاہیے۔
Copyright Disclaimer: - Under section 107 of the Copyright Act 1976, allowance is made for FAIR USE for purposes such as criticism, comment, news reporting, teaching, scholarship, and research. Fair use is a use permitted by copyright statutes that might otherwise be infringing. Non-profit, educational, or personal use tips the balance in favor of FAIR USE.